ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہرمیں اسٹیل برڈج کی تعمیر کی مخالفت کو سیاسی رنگ،آج جابجا انسانی زنجیر قائم کرنے خود ساختہ شہری اداروں کا اعلان

شہرمیں اسٹیل برڈج کی تعمیر کی مخالفت کو سیاسی رنگ،آج جابجا انسانی زنجیر قائم کرنے خود ساختہ شہری اداروں کا اعلان

Sun, 16 Oct 2016 11:50:42    S.O. News Service

بنگلور ، 15اکتوبر (ایس او نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے شہر کے ٹریفک نظام کو سہل کرنے کے مقصد سے ودھان سودھا کے قریب بسویشورا سرکل تا ہبال فلائی اوور اسٹیل برڈج تعمیر کرنے کے منصوبے کی مخالفت کو ہوا دینے کی کوشش بسیار نے شدت اختیار کرلی ہے۔ بی جے پی کے حمایت یافتہ نام نہاد شہری تنظیموں کی طرف سے اس مجوزہ برڈج کی تعمیر کی مخالفت میں کل ودھان سودھا سے ہبال تک انسانی زنجیر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے حمایت یافتہ رکن راجیہ سبھا راجیو چندر شیکھر کی قیادت میں کل ودھان سودھا بی ڈی اے جنکشن، مہکری سرکل اور ہبال کے قریب جمع ہوکر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ مختلف شہری تنظیموں کی طرف سے کئے جانے والے احتجاج میں بی جے پی اور جنتادل (ایس) کے شامل ہونے کے امکانات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔ شہر سے ایر پورٹ جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے 1794 کروڑ روپیوں کی لاگت پر 8.7 کلومیٹر طویل برڈج کی تعمیر کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ اس برڈج کیلئے 8 سو سے زائد درخت کاٹے جائیں گے۔ اسی بات کو بنیاد بناکر برڈج کی تعمیر کی مخالفت کی جارہی ہے۔ حکومت پر یہ الزام لگایا جارہاہے کہ وہ اسٹیل برڈج کے نام پر رقم کا اصراف کررہی ہے ،اسی لئے اس کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے۔اتنی بڑی رقم پر مشتمل برڈج کی تعمیر ایسے وقت میں جبکہ انتخابات دیڑھ سال میں ہونے والے ہیں نہیں ہونی چاہئے۔ کہاجارہا ہے کہ جس وقت یہ منصوبہ مرتب کیاگیا تھا تب اس کی لاگت 1350 کروڑ روپے تھی، اس پر نظر ثانی کرکے اب 1794 کروڑ روپے کردیا گیا ہے، جس سے کئی شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔اس برڈج کیلئے 13979 مربع فیٹ سرکاری زمین اور 19115 مربع فیٹ نجی زمین اکوائر کی جائے گی۔ 8؍ سو درخت کاٹے جائیں گے اور بی ڈی اے نے 65درختوں کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پراجکٹ کے متعلق توسیعی رپورٹ بی ڈی اے نے کل اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اسٹیل برڈج ویٹ نام کو چھوڑ کر دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود نہیں ہے، اسی لئے اس کے استعمال کا تجربہ نہیں کیاجانا چاہئے۔ اس کی دیکھ بھال پر سالانہ 18 کروڑ روپیوں کی رقم درکار ہے، جس کا بوجھ راست طور پر عوام پر پڑے گا، اسی لئے ایسے پراجکٹ کو منظوری نہیں ملنی چاہئے۔


Share: